نبی اکرمﷺکا مخالفین کے ساتھ رویہ قرآن کی روشنی میں

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

جامعۃ المصطفی العالمیہ

چکیده

بنی اکرم ؐ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور نمونہ عمل ہے ۔ آپ کی سیرت طیبہ میں اپنے گھر والوں ،اصحاب ،صاحب ایمان مومنین کے ساتھ حسن سلوک کی مثالیں کثرت سے موجود ہیں۔ قرآن نے بھی ان کا ذکر کثرت سے کیا ہے ۔جب انسان رسول اکرم ﷺکا حسن سلوک رحم و کرم ،غیر مسلموں بلکہ آپ کے مخالفین اور آپ کے جانی دشمنوں کے ساتھ حسن سلوک کو دیکھتا ہے تو انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ لوگوں کا ہدایت قبول نہ کرنا باعث بنتا کہ آپﷺ رنجیدہ خاطر ہوجاتے ۔آپ کو لوگ ستاتے آپ پر پتھر برساتے ، آپ پر جنگوں کو مسلط کرتے اور آپ کو قتل کرنے کی سازشین کرتے مگر آپ کبھی بدلے پر نہیں اترے بلکہ دل سے دعا نکلتی اے اللہ ان پر رحم فرما ،یہ مجھے نہیں جانتے ۔لیکن نظام اجتماعی کو دشمنوں اور مخالفین کی شرور سے محفوظ کرنے کے لیے آپ نے ایسا نظام دیا جس کی وجہ سے اجتماعی معاملات اور لوگوں کے جان مال محفوظ رہیں اس لئے معاہد ہو اور معاہدہ کی پاسداری نہ کی جائے تو پاسداری نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹایا گیا ۔جنگی دفاعی حکمت عملی میں کسی کمزوری نہ آنے دیا ۔ منتخب موضوع کا مقصد آپ کی سیرت میں مخالفین کے ساتھ سلوک سے آگاہی حاصل کرنا ہے اور عصر حاضر میں اسلام اور مسلمانوں کے مخالفین کے ساتھ مختلف حالات میں سلوک کے بارے میں اسوہ رسول سے رہنمائی حاصل کرنا ہے ۔

کلیدواژه‌ها

موضوعات


عنوان مقاله [English]

The Prophet's attitude towards opponents in the light of the Qur'an

نویسنده [English]

  • Hassan ali shigri
Al Mustafa International University
چکیده [English]

The noble character of Bani Akram is a model for all human beings. In your biography, there are many examples of good behavior towards your family, companions, believers and believers. The Qur'an has also mentioned them a lot. When a person sees the good behavior of the Holy Prophet (peace be upon him), mercy and kindness, good behavior towards non-Muslims, but also his opponents and his mortal enemies, then the human mind is stunned. Not accepting the guidance of the people would have caused the Prophet (peace be upon him) to suffer. May Allah have mercy on them, they do not know me. But in order to protect the collective system from the evil of enemies and opponents, you have given such a system due to which the collective affairs and people's lives are safe, so there are agreements and contracts. If it was not observed, those who did not observe it were dealt with severely. No weakness was allowed in the war defense strategy. The purpose of the selected topic is to gain awareness of dealing with opponents in your life and to get guidance from Iswa Rasool about dealing with opponents of Islam and Muslims in different situations in the present age.

کلیدواژه‌ها [English]

  • Prophet Muhammad
  • Opponents
  • Attitude
  • Quran
  • Faith