خاندانی زندگی: قرآنی اور غیر قرآنی اسلوبِ زندگی کا تقابل

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

چکیده

اللہ تعالیٰ نے آغازِ انسانیت سے ہی انبیاء و رسل کے ذریعے ہدایت و رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ تا کہ انسان اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو الہامی تعلیمات کی روشنی میں بسر کر سکے۔ رحمانی ہدایات کے مقابل میں شیطان نے بھی بندوں کی گمراہی کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اس نے تاکیداً کہا ہے کہ میں رحمان کے بندوں کو راہ حق سے ہٹاؤں گا۔ 
قرآن حکیم وہ کتاب ہے جو خاندانی زندگی کے تمام پہلوؤں پر مفصل رہنمائی کرتی ہے۔ قرآن حکیم کا یہ اسلوب ہے کہ تقابلی انداز میں اوامر کو بھی بیان کرتا ہے اور نواہی کے بارے میں بھی بتاتا ہے۔ چنانچہ نہایت صراحت کے ساتھ قرآن نے خاندانی زندگی کے اِن متضاد پہلوؤں کو اُجاگر کیا ہے۔ قرآن حکیم نے جہاں مرد و عورت کے جائز تعلق نکاح پر زور دیا ہے وہاں آزاد خیالی اور بے لگامی کو زنا اور فواحش کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اسی طرح نکاح کے ذریعے بننے والے خاندان میں جہاں خانگی حقوق کی تاکید کی گئی وہاں ان حقوق کی عدم ادائیگی پر سر زنش اور تنبیہ کی گئی۔ اندانی زندگی میں جہاں رزق حلال اور معاشی حقوق کو لازم قرار دیا گیا۔ وہیں حرام ذرائع سے روکا گیا ہے۔ اسی طرح خاندانی زندگی کے استحکام کے لیے محرم اور غیر محرم کا تصور دیا گیا ہے۔ خاندانی زندگی کا ایک اہم مقصد افراد کی تربیت اور ایک صالح معاشرے کا قیام ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے کہ جب حفظ مراتب اور قوانین کا پوری طرح خیال رکھاجائے۔ اس مقالہ میں قرآن کی متعدد سورہ و آیات سے استدلال کرتے ہوئے عصری تفاسیر اور معروف تعبیرات کو پیش کیا جائے گا اور مسائل کے حل پر مبنی تجاویز و آراء بھی پیش کئے جائیں گے۔

کلیدواژه‌ها


عنوان مقاله [English]

اسلوبِ زندگی؛ خاندان؛ معاشرہ؛ تقابل؛ قرآن

چکیده [English]

Ever since the inception of mankind, Allah (SWT) continued with His guidance for humanity through His Prophets and Messengers. The sole objective was to enable human beings to lead their individual as well as collective lives in accordance with the revealed teachings.
As opposed to this, the Devil has also enjoined upon himself to lead astray all human beings, in general, and the men of Allah (SWT) in particular.
The Holy Quran is a book which gives comprehensive guidance for all aspects of family life. The Quranic way is to effectively juxtapose good and evil and permissible and forbidden, thereby, highlighting the opposing aspects of family life. The Holy Quran, on one hand, lays emphasis on proper relationship between men and women through the institution of Nikah (marriage), while on the other, it classifies free-mixing and improper liaison as licentiousness and adultery.
In the same way, through the institution of Nikah, the Holy Quran lays emphasis on the protection of family rights and admonishes and condemns the denial of such rights.
Whereas Rizq-e-Halal and financial rights have been made obligatory, earnings from unfair means have been totally denied. In the same way, for protection of the solidarity of family life, a clear distinction has been made between Mehram & Ghair Mehram.
Establishment of a righteous social order is the main objective of the family life. This is possible only if due respect is accorded to relative positions in the social hierarchy.

کلیدواژه‌ها [English]

  • Family life: A comparison of Quranic and non
  • Quranic ways of life