قرآنی اسلوبِ زندگی میں معیشت کا کردار

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

چکیده

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قرآنی اسلوب زندگی میں معیشت کا بنیادی کردار ہے کیونکہ معیشت کے بغیرانسانی زندگی کی بقاکا امکان باقی نہیں رہتا  اس لیے اسلام نے معیشت پر بہت زور دیا ہے۔ہر معاشرہ ہر دور میں معاشی مسائل سے دوچار ہوتاہے ۔ قرآن ان معاشی مسائل کو ایسے اصول و قوعد کے تحت حل کرتاہے کہ انسان رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدَّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاَخِرَةِ حَسَنَةً کا مصداق بن جاتا ہے ۔اس لیے کہ اسلامی معیشت کی بنیاد قرآن پر ہے جو بذریعہ وحی پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا۔آنحضور ﷺ کے عہد مبارک میں تمام معاشی مسائل قرآن کے تحت حل کیے جاتے تھے ۔ فقہاء ،محدثین اور مفسرین کی مرتبہ کتب میں اسلامی معیشت کا مواد وافر مقدار میں موجود ہے جو قرآن کریم کی روشنی میں مہیا کیا گیا ہے کیونکہ قرآنی اسلوب زندگی  میں معیشت کی بنیاد وحی پر ہے جبکہ غیر قرآنی اسلوب زندگی میں معیشت کی بنیاد مختلف مفکرین کے نظریات پرہے۔اسلامی معیشت کا مقصد قرآن و سنت پر عمل کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے جبکہ غیر اسلامی معیشت میں ایسا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔ چنانچہ قرآنی اسلوب زندگی کے مطابق ہر فرد  رزق کمانے کے لیے کوئی بھی جا ئز ذریعہ اختیار کر سکتاہے ۔قرآن رزق حلال کے طریقے بیان کرتاہے اور حصول ٍ معاش کے لیے جدوجہد کو لازم قرار دیتاہے ۔  گداگری اور مفت خوری جیسے منفی جذبات کی مذمت کرتاہے اور محنت مشقت سے روزی کمانے کی تلقین کرتاہے ۔اس مقالے میں اپنی بساط کے مطابق کوشش کی گئی ہے کہ قران اور سنت میں کسب حلال کی اہمیت اور افادیت کو واضح کیا جائے تاکہ لوگوں میں کسب حلال کے شعور کو بیدار کیا جاسکے۔

کلیدواژه‌ها


عنوان مقاله [English]

Role of economics in Quranic way of living

چکیده [English]

Economic development has been the focus of many studies in Islamic economics. While these studies have rightly brought out the holistic nature of the concept of development in Islamic perspective, they also suggest a change in the present strategies of development. The present paper takes a critical view of this literature and points out that this approach neglects certain historical characteristics of development process, which need to be integrated in an Islamic approach. The paper suggests that there is no inherent conflict between the values prescibed and propagated by Islam and the values required for economic growth and development. The reasons for the dismal performance of Muslim countries in the field of economic development must be sought elsewhere and particularly in poor management of development activity. Instead of advocating and Islamic strategy of development, integration of Islamic institutions into a development strategy is   pleaded.

کلیدواژه‌ها [English]

  • Family
  • Quran
  • Economics
  • Islamic
  • Strategy