قرآن کے مقام و مرتبے کا تجزیاتی مطالعہ حضرت علیؑ کی نظر میں

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

جامعۃ المصطفی العالمیہ

چکیده

مقالہ "قرآن کے مقام و مرتبے کا تجزیاتی مطالعہ حضرت علیؑ کی نظر میں" میں حضرت علیؑ کی قرآنی فہم اور اس کتابِ الٰہی کی عظمت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت علیؑ نہ صرف قرآن کے نازل ہونے کے مقامات، زمان و شانِ نزول سے واقف تھے بلکہ رسول اکرم ﷺ نے انہیں قرآن کی تاویل و تفسیر کی تعلیم بھی دی۔ نہج البلاغہ کی روشنی میں حضرت علیؑ قرآن کو دلوں کی بہار، دردوں کی شفا، ہدایت کا نور اور علم کا سمندر قرار دیتے ہیں۔حضرت علیؑ کے مطابق قرآن خاموش حجت ہے جسے ناطق کی ضرورت ہے، اور وہ خود اس کے حقیقی ترجمان تھے۔ آپ نے قرآن کو فہمِ دین، عدل، احسان، ہدایت، اور اصلاحِ نفس کا کامل ذریعہ بتایا۔ آپ کے بقول، قرآن ایسا چراغ ہے جو کبھی بجھتا نہیں اور ایسا سمندر ہے جس کی گہرائی ناپی نہیں جا سکتی۔ آپ نے تاکید کی کہ فیصلے اشخاص کی بنیاد پر نہیں بلکہ قرآن کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔حضرت علیؑ فرماتے ہیں کہ قرآن کا ترک اور اس سے غفلت فرد و معاشرہ کو زوال، عذاب اور بدعملی کی طرف لے جاتا ہے۔ آپ نے قرآن سے رجوع، اس پر عمل، اور اس کے معانی میں غور و فکر کو نجات کا ذریعہ قرار دیا۔آخر میں، مقالہ یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ قرآن کی حقیقی تفہیم حضرت علیؑ جیسے مفسرین کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور آج بھی نہج البلاغہ جیسی کتابیں ہمیں قرآن کے حقیقی پیغام سے روشناس کراتی ہیں۔

کلیدواژه‌ها

موضوعات


عنوان مقاله [English]

An analytical study of the status and status of the Quran from the perspective of Hazrat Ali (a.s.)

نویسنده [English]

  • Muhammad Naeem Fakhruddeen
Al_Mustafa International University
چکیده [English]

The present article analytically examines the status and significance of the Holy Qur’an from the perspective of Imam Ali (a.s). Imam Ali, being one of the foremost preservers, interpreters, and practitioners of the Qur’an, was deeply acquainted with the contexts, circumstances, and timings of its revelation. The Holy Prophet Muhammad (PBUH) had specially imparted to him the knowledge of Qur’anic interpretation and exegesis.In Nahj al-Balagha, Imam Ali describes the Qur’an as a source of peace for the hearts, healing for the soul, a beacon of guidance, and an endless ocean of knowledge. According to him, the Qur’an is a silent proof that requires a speaking authority (nāṭiq) for its true explanation, and he considered himself to be the rightful bearer of that responsibility.Imam Ali emphasized that the Qur’an is the true foundation for understanding religion, establishing justice and virtue, and reforming the self. He likened the Qur’an to a lamp that never extinguishes and a sea whose depths are immeasurable. He stressed that judgments should be based on the Qur’an rather than on individuals.According to Imam Ali, neglecting the Qur’an leads individuals and societies toward moral decay, divine punishment, and spiritual decline. He regarded turning to the Qur’an, reflecting upon its meanings, and acting upon its teachings as the path to salvation.The article concludes that the true understanding of the Qur’an is best achieved through interpreters like Imam Ali, and that works such as Nahj al-Balagha continue to connect us with the Qur’an’s authentic message even today.

کلیدواژه‌ها [English]

  • Quran
  • position
  • level
  • study