فہم وتدبر قرآن کریم رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی نظر میں

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

ھیات علمی پارہ وقتی، جامعۃ المصطفی العالمیہ

چکیده

یہ مقالہ قرآن کریم کی روحانی و عملی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ قرآن نہ صرف تلاوت کی کتاب ہے بلکہ تدبر اور غور و فکر کی دعوت دینے والی کتاب ہے۔ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ارشادات کی روشنی میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کے معانی و مفاہیم میں گہرائی سے غوطہ زن ہوں۔ محض زبانی تلاوت اور رسوماتی وابستگی کافی نہیں، بلکہ ہمیں قرآن سے زندہ تعلق قائم کرنا چاہیے۔
مقالے میں تدبرِ قرآن کے لغوی و اصطلاحی مفاہیم کی وضاحت کی گئی ہے اور اسے تفسیر و تفکر سے ممیز قرار دیا گیا ہے۔ قرآن میں بار بار غور و فکر کی تاکید ہمیں اس حقیقت کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ تدبر کے بغیر ہم اس کتابِ ہدایت کی حقیقی روشنی سے محروم رہتے ہیں۔ آج کے مادیت زدہ دور میں قرآن کے ساتھ عملی وابستگی نہایت ضروری ہے تاکہ ہم انفرادی و اجتماعی سطح پر درپیش چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔
یہ مقالہ نہ صرف علمی اور تحقیقی پہلو رکھتا ہے بلکہ ہر قاری کو ذاتی طور پر قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ اس میں بیان کی گئی رہنمائی طلبہ، علماء اور عام قارئین سب کے لیے یکساں مفید ہے اور یہ ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی طرف بلاتی ہے۔

کلیدواژه‌ها

موضوعات


عنوان مقاله [English]

Ayatollah Khamenei 's vision on Understanding and contemplating the Holy Quran

نویسنده [English]

  • Syed Ali Abbas Naqvi
Part time research scholar Jamia Al mustafa International university
چکیده [English]

This paper highlights the spiritual and practical significance of the Holy Qur’an, emphasizing that it is not merely a book for recitation but a divine guide that invites deep reflection and contemplation. In the light of the statements of Ayatollah al-Uzma Sayyid Ali Khamenei, the paper clarifies that to truly understand the Qur’an, one must immerse oneself in its meanings and messages. Mere verbal recitation or ritual attachment is not sufficient; rather, we are called to establish a living and dynamic connection with the Qur’an.
The paper explains the literal and technical meanings of tadabbur (reflection) and distinguishes it from tafsir (interpretation) and tafakkur (contemplation). The Qur’an repeatedly urges believers to reflect and ponder, reminding us that without thoughtful engagement, we remain deprived of the true guidance this divine book offers. In today’s materialistic age, practical attachment to the Qur’an is essential for facing the individual and collective challenges of our time.
This research is not limited to academic or scholarly discussions; it invites every reader to strengthen their personal relationship with the Qur’an. The guidance presented in the paper is equally valuable for students, scholars, and general readers, calling all to reshape their lives according to the Qur’anic teachings and to make the Qur’an their true source of guidance.

کلیدواژه‌ها [English]

  • Reflection
  • Qur’an
  • Affection
  • Memorization
  • Exegesis
  • Thinking